ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے منتخب پاکستانی ٹیم میں تبدیلی ہوسکتی ہے: شاہد آفریدی
پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے منتخب ٹیم میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔
شاہد آفریدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لئے منتخب ٹیم میں تبدیلی خارج از امکان نہیں ہے -
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی -
تاہم شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہمیں ٹیم میں تبدیلی کی ضرورت نہ پڑے اور یہی ٹیم یا اسکواڈ دونوں ٹورنامنٹ میں کھیلے -
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کھلاڑی ایشیا کپ میں ناکام ہوا تو پھر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں تبدیلی کی جاسکتی ہے -
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز چوبیس فروری کو بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف ہندوستان کے خلاف ستائیس فروری کو کھیلے گا-
ایشیا کپ کا فائنل چھے مارچ کو ڈھاکہ میں ہوگا -