کولکتہ: پاکستان نے پریکٹس میچ میں سری لنکا کو ہرا دیا
Mar ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل اپنے واحد پریکٹس میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی ہے۔
سری لنکا کے خلاف پریکٹس میں پاکستان کی اس فتح میں جہاں محمد حفیظ نے شاندار ستر رن بنائے وہیں عماد وسیم نے بھی زبردست گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں-
پاکستان نے اس شاندار جیت سے ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے اپنا دم خم ظاہر کر دیا ہے-
کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے اس پریکٹس میچ کے لئے بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے-
پاکستان کے کپتان شاہدآفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا-
پاکستان نے مقررہ بیس اووورں میں ایک سو ستاون رن بنائے جواب میں سری لنکا کی ٹیم ایک سو بیالیس رن ہی بنا سکی-