Apr ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • کرکٹ کی تاریخ میں ایک بڑی تبدیلی کا فیصلہ

انگلش کنٹری چیمپئن شپ کے نئے سیزن کا افتتاحی میچ ٹاس کے بغیر کرایا گیا ۔

روزنامہ ایکسپریس ٹریبون کے مطابق انگلینڈ اینڈ و یلز کرکٹ بورڈ نے عارضی طور پر ایک سال کے لئے ایک نیا قانون متعارف کرایا ہے۔

اس قانون کے تحت گراؤنڈ کاجائزہ لینے والے کپتانوں کو فرسٹ کلاس کرکٹ چیمپئن شپ میں پہلے فیلڈنگ کی اجازت ہوگی ۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے نئے قانون کے باعث انگلش کنٹری چیمپئن شپ کے افتتاحی روز پانچ میں سے چار میچوں میں ٹاس کی ضرورت نہیں پڑی۔

کرکٹ کی تاریخ میں پچھلے سو سال سے بھی زائد عرصے سے ٹاس کے ذریعے پہلے بیٹنگ یا بولنگ کا فیصلہ کرایا جاتا رہا ہے ۔

کہا جارہا ہے کہ یہ فیصلہ میزبان ٹیمو ں کی جانب سے اپنے لئے ساز گار وکٹیں بنانے کی حوصلہ شکنی کی غرض سے کیا گیا ہے۔

ٹیگس