کوچ یا کمنٹیٹر نہیں بنوں گا، شاہد آفریدی
پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے مستقبل میں کوچ یا کمنٹیٹر بننے کے امکان کو مسترد کر دیا۔
پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ ڈیڑھ دو سال کاؤنٹی اور لیگ کرکٹ تو کھیلتے رہیں گے البتہ پاکستان کرکٹ سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے۔
انھوں نے مستقبل میں کوچ یا کمنٹیٹر بننے کے امکان کو مسترد کر دیا۔
ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ ریکارڈ بنا کر بھی وہ خوشی نہیں ملتی جو کسی کی مدد کرنے سے ملتی ہے۔
پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ دباؤ عوام کی توقعات کا ہوتا ہے، عمران خان اور وسیم اکرم کے دور میں 15،16 اسٹار ہوتے تھے جبکہ آج ایک دو ہیں۔
پاکستان کے سابق کپتان نے کہا کہ بورڈ جو بھی سسٹم بنائے اسے چلنے دے اور بار بار نہ بدلے۔
ہندوستان میں ورلڈ کپ کے دوران دیئے گئے اپنے بیان پر شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ پڑھے لکھے لوگوں کے لئے تھا۔