سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کا ایک اور اعزاز
Jul ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز باولر "مرلی دھرن" نے " ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
کرکٹ کی دنیا میں متعدد منفرد ریکارڈز کے حامل سری لنکن جادوگر باولر مرلی دھرن کو آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق "مرلی دھرن" پہلے سری لنکن کھلاڑی ہیں جنہیں ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔ مرلی دھرن نے ایک سو تینتیس ٹیسٹ میچز میں آٹھ سو وکٹیں حاصل کیں۔"مرلی دھرن" کا ایک امتیاز یہ بھی ہے کہ وہ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر شمار ہوتے ہیں۔
انگلش ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر جارج لوہمان، بیسویں صدی کے عظیم آسٹریلین اوپنر "آرتھر مورس" اور آئی سی سی وومین ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلین ٹیم کی سابق کپتان " کیرن رولٹن" بھی آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہیں۔