Aug ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • اولمپیک کھیلوں کی افتتاحی تقریب کا آغاز

برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جینیرو میں اولمپیکس دوہزار سولہ کی افتتاحی تقریبات کا آغاز تہران کے مقامی وقت کے مطابق آج صبح تین بج کر تیس منٹ پر ہوا-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ان تقریبات میں جو ماراکانا اسٹیڈیم میں شروع ہوئیں ، چھہترہزار سے زیادہ افراد موجود ہیں- اولمپیکس دوہزار سولہ میں ایران کے چوسٹھ کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے-

اولمپیکس دوہزار سولہ کی افتتاحی تقریبات میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے پیغام میں دنیا میں امن و سکون اور محبت و دوستی کا ماحول پیدا ہونے کی خواہش کا اظہار کیا- اس کے بعد اولمپیکس دوہزار سولہ میں شریک ممالک کے کھلاڑیوں نے پریڈ کی -

اولمپیکس دوہزارسولہ میں دنیا کے دوسوسات ممالک کے گیارہ ہزاردوسو کھلاڑی  حصہ لے رہے ہیں جوسترہ دنوں تک اٹھائیس کھیلوں میں مقابلہ کریں گے-

ٹیگس