Nov ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
  • تیل کی قیمت میں کمی، عرب ممالک کو بھاری نقصان

عرب ممالک کو تیل کی قیمتوں میں کمی سے سینکڑوں ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عرب ممالک کے بینکوں کی یونین کے حکام نے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے اقتصاد پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمت میں کمی سے ان ملکوں کو کم از کم تین سو ساٹھ ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔عرب ممالک کے بینکوں کی یونین کے سربراہ محمد الجراح نے کہا کہ تیل کی منڈی کے نامناسب حالات کچھ ایسے تھے کہ ان سے نہ صرف بےپناہ نقصان پہنچا بلکہ عرب ممالک کی اقتصادی ترقی پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک کے تجارتی لین دین میں بائیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ماہرین کا یہ خیال ہے کہ اگر تیل کی قیمت پچاس ڈالر فی بیرل سے کم رہتی ہے تو خلیج فارس کے عرب ممالک کو آئندہ پانچ سال کے دوران تقریبا ایک ہزار ارب ڈالر کے بجٹ خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹیگس