Aug ۳۰, ۲۰۲۵ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کو روسی تیل کی خریداری کی بابت سخت انتباہ؛ امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم

امریکا نے ایک بارپھر ہندوستان پر روس تیل خرید کریوکرین کے خلاف جنگ میں فنڈنگ کا الزام لگایا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی سمجھے جانے والے سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایک بار پھر ہندوستان کو روسی تیل کی خریداری کی بابت سخت اتنباہ دیا۔ لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ ہندوستان چین اور برازیل بقول ان کے روسی تیل کی خریداری کے ذریعے یوکرین کے خلاف جنگی مشین چلانے میں ماسکو کی مدد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان روسی تیل کی خریداری کے ذریعے یوکرین جنگ میں فنڈنگ کی بقول ان کے سزا بھگت رہا ہے اور عنقریب چین اور برازیل کو بھی روسی جنگی مشین کو سہارا دینے کے نتائج بھگتنے پڑیں گے۔
سینیٹر لنڈسے گراہم کا اشارہ ہندوستان کے خلاف پچاس فیصد امریکی ٹیرف کی طرف تھا جس پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔امریکا کا کہنا ہے کہ تیل کی فروخت سے ہندوستان سے روس کو جو رقم ملتی ہے، وہ اس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں خرچ کرتا ہے۔ لنڈسے گراہم نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ ہندوستان کے خلاف امریکی ٹیرف اور بیانات پر ہندوستان کے اندر اپوزیشن جماعتیں ٹرمپ سے دوستی کے وزير اعظم مودی کے دعووں کو حوالہ دے کر انہیں گھیرنے کی کوشش کررہی ہیں اور ماضی ميں ٹرمپ کی دوستی کا دم بھرنے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ 

ٹیگس