Dec ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئیں

پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردی ہیں۔

 سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ پندرہ دن کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیئم ڈیویژن کے نوٹیفکیشین کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر دو روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے اناسی پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول دو سو ترسٹھ روپے پینتالیس پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دو سو اناسی روپے پینسٹھ پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔ 
پیٹرولیم ڈیویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اطلاق گزشتہ رات بارہ بجے سے ہوگیا ہے۔

 

ٹیگس