Jul ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۴ Asia/Tehran
  • پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی پیداوار میں ریکارڈ توڑ اضافہ

اوپیک تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق سن 2024 میں ایران کے خام تیل کی پیداوار میں روزانہ 3 لاکھ 74 ہزار بیرل اضافہ ہوا ہے جو اس تنظیم کے رکن ممالک کے مابین تیزرفتارترین ترقی ہے۔

سحرنیوز/ایران: اوپیک کے تازہ بولیٹن میں جاری شدہ اعداد و شمار کے مطابق، سن 2024 میں ایران کے خام تیل کی پیداوار میں شرح کے اعتبار سے 13 فیصد اضافہ ہوا جو اس تںظیم کے رکن ممالک کی تیزرفتارترین ترقی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سن 2023 میں ایران کے خام تیل کی پیداوار 28 لاکھ 84 ہزار بیرل تھی جو سن 2024 میں بڑھ کر 32 لاکھ 57 ہزار بیرل تک پہنچ گئی۔
دوسری پوزیشن امریکہ کی قرار دی جا رہی ہے جہاں خام تیل کے پیداوار کی رفتار میں محض 2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس کے بعد نائیجیریا، وینزویلا اور آرجنٹینا کا نام دیکھا جاسکتا ہے۔ اوپیک کی رپورٹ کے مطابق، اسی دوران سعودی عرب کے خام تیل کی پیداوار میں 7 فیصد کمی آئی تھی اور اس کے بعد روس اور عراق کی پیداوار میں کمی دکھائی دی گئی ہے۔

ٹیگس