اٹلی برفانی تودہ گرنے سے تیس افراد ہلاک
اٹلی کے مرکزی صوبے پسکارا میں برفانی تودہ گرنے سے تیس افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو اٹلی کے مرکزی صوبے پسکارا میں اسکی کھلاڑیوں کے لئے مخصوص ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے سے کم از کم تیس افراد ہلاک ہوگئے-یہ حادثہ بدھ کی شام کو پیش آیا -ریسکیو ٹیمیں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کے لئے روانہ ہوگئیں لیکن شدید برفباری اور راستے بند ہونے کے سبب امدادی ٹیموں نے انتہائی سختی اٹھانے کے بعد خود کو جائے وقوعہ تک پہنچایا-امدادی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہم پسکارا ہوٹل میں رہائش پذیر افراد کو بچانے کی کافی کوششوں کے باوجود انھیں بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکے اس لئے کہ یہ چار منزلہ عمارت پوری طرح تباہ ہوگئی ہے-
ٹیم کے افراد کا کہنا تھا کہ جو ہوٹل کا حصہ باقی بچ گیا ہے وہ بھی گرسکتا ہے- امدادی ٹیم کے افراد کا کہنا تھا برفانی تودہ گرنے کے سبب جو افراد ہوٹل میں تھے ان کے بارے میں کوئی سراغ نہیں ملا ہے، ہم نے ان کو پکارا مگر کوئی جواب نہیں ملا-بدھ کو اٹلی کے کوہستانی علاقوں میں چار مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور پھر کئی آفٹر شاکس بھی آئے- اٹلی کے حکام نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریبا تیس افراد اس حادثے میں لاپتہ ہوگئے ہیں-