فرانس میں ایرانی پہلوانوں کا درخشاں کارنامہ
Jan ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
ایرانی پہلوانوں نے فرانس میں کشتی کے عالمی مقابلوں میں سونے کے تین اور کانسی کا ایک تمغہ حاصل کیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں ہونے والے کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں محسن حاجی پور، رامین طاہری اور امیر قاسمی منجزی نے بالترتیب انسٹھ، اسّی اور ایک سو تیس کلو گرام کے مقابلوں میں سونے کے تمغے حاصل کئے۔
اٹھانوے کلو گرام کے وزن میں علی اکبر حیدری نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ چھیاسٹھ کلو گرام کے وزن میں علی ارسلان نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
پیرس میں کشتی یہ مقابلے ہفتے کے روز شروع ہوئے تھے جو اتوار کو ختم ہو گئے۔