Feb ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران میں فری اسٹائل کشتی کے ورلڈ کپ مقابلے

ایران کے مغربی صوبے 'کرمانشاہ' میں 45 ویں بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی کےورلڈ کپ مقابلوں کا آج جمعرات کے روز آغاز ہوگیا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ سمیت 8 ٹیمیں شریک ہیں.

تفصیلات کے مطابق، 45 ویں بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی مقابلےایرانی صوبے کرمانشاہ میں ہو رہے ہیں جس میں اسلامی جمہوریہ ایران، روس، ترکی، امریکہ، جارجیا، جمہوریہ آذربائیجان، ہندوستان اور منگولیا کی ٹیمیں شریک ہیں.

ان مقابلوں میں شریک ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے گروپ میں روس، امریکہ، جمہوریہ آذربائیجان اور جارجیا کے پہلوانوں کے درمیان مقابلے ہوں گے جبکہ دوسرے گروپ میں اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی، ہندوستان اور منگولیا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی.

اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائل ٹیم نے اب تک ان مقابلوں میں سات مرتبہ پہلی اور 11 مرتبہ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے.

ایرانی پہلوانوں نے 2014، 2015 اور 2016 میں امریکی ریاست لاس اینجلس میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں مسلسل تین بار کامیابی کے جھنڈے گاڑے.

یہ مقابلے کل تک جاری رہیں گے.

 

ٹیگس