Feb ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام کی جانب سے امریکی کھلاڑیوں کا استقبال ایرانی تہذیب و تمدن کا مظہر

ایران کے وزیر کھیل نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کی جانب سے امریکی کھلاڑیوں کا استقبال، قدیم ایرانی تہذیب و تمدن کا مظہر ہے۔

ایران کے وزیر کھیل مسعود سلطانی فر نے کرمانشاہ میں فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں کے موقع پر امریکہ، نامی ہفت روزہ جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشتی کے ان عالمی مقابلوں میں ایرانی عوام کی جانب سے امریکی پہلوانوں کے استقبال اور ان کو ترغیب دلائے جانے کے اقدام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ایرانی عوام، اپنی قدیم اور اعلی تہذیب و تمدن کے ساتھ امریکی عوام اور کھلاڑیوں کے مقام کو امریکی حکام کی دشمنانہ پالیسیوں سے الگ سمجھتے ہیں۔

انھوں نے بعض اسلامی ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر مبنی امریکی صدر ٹرمپ کی دشمنانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے اس اقدام نے دنیا کے مختلف علاقوں میں امریکہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی حکام بھی اگر امریکی حکام کی مانند سوچتے تو فری اسٹائل کشتی کے ان عالمی مقابلوں میں امریکی پہلوانوں کی شرکت کا امکان ہی میسّر نہیں ہوتا۔

 قابل ذکر ہے کہ کشتی کے ان عالمی مقابلوں کے فائنل میں ایران کی کشتی کی ٹیم نے امریکہ کی کشتی کی ٹیم کو شکست دے کر پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹیگس