Feb ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • شاہد آفریدی کا کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔

شارجہ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے اختتام پر بوم بوم آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں تاہم پشاور زلمی کے لئے کھیلتا رہوں گا۔

شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 98 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔

بوم بوم آفریدی نے 5 سنچریوں اور 8 نصف سنچریوں کی بدولت ٹیسٹ کیرئیر میں 36.51 کی اوسط سے ایک ہزار 176 رنز بنائے اور 48 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

اسی طرح آفریدی نے 398 ایک روزہ میچز میں 6 سنچریوں اور 39 نصف سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 64 رنز بنائے اور 395 وکٹیں بھی لینے میں کامیاب رہے۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شاہد آفریدی نے 98 میچز کھیل کر 18.01 کی اوسط سے ایک ہزار 405 رنز بنائے اور 97 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

 

ٹیگس