Feb ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران کی فٹسال ٹیم کا ایشیائی درجہ بندی میں پہلا مقام

ایران کی فٹسال ٹیم، عالمی درجہ بندی میں ایشیا میں بدستور پہلے مقام پر ہے۔

فٹسال کی عالمی فیڈریشن کی جاری کردہ درجہ بندی کی نئی فہرست کے مطابق ایران، تھائی لینڈ اور جاپان، ایشیائی ٹیموں میں بالتریب پہلے دوسرے اور تیسرے مقام پر ہیں۔
ڈبلیو، ایف، ایف، کی ویب سائٹ کے مطابق سنہ دو ہزار سترہ کے جنوری مہینے میں فٹسال کے، قومی لیگ مقابلے منعقد نہیں ہوئے جس کی وجہ سے عالمی درجہ بندی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ عالمی درجہ بندی میں برازیل، اسپین، روس، ارجنٹائن، اٹلی اور ایران، بدستور پہلے سے چھٹے نمبر موجود ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق عالمی ساحلی فٹبال کی درجہ بندی میں ایران کی ٹیم، پانچویں مقام پر آگئی ہے۔

 

ٹیگس