عالمی تختی کپ کشتی مقابلوں میں ایران کی پہلی پوزیشن
Feb ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوانوں نے بین الاقوامی تختی کپ فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں چار طلائی تمغوں کے ساتھ ان مقابلوں میں پہلی ۔پوزیشن حاصل کی
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبےمشرقی آذربائیجان میں منعقدہ عالمی تختی کپ مقابلوں میں ایران کی کشتی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ترکی اور جارجیا کی ٹیموں نے دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی.
واضح رہے کہ عالمی تختی کپ کشتی مقابلوں کا 8 اور 9 فروری کو ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان کے شہر تبریز میں انعقاد کیا گیا جس میں 160 پہلوانوں نے حصہ لیا.
ان عالمی مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ ارمینیا، آذربایجان، بیلاروس، بلغاریہ، جارجیا، ہنگری، بھارت، قازقستان، کرغزستان، منگولیا، رومانیہ، تاجکستان، ترکمنستان، ترکی، یوکرین کے پہلوانوں نے شرکت کی.