Jun ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • ورلڈ کپ فٹ بال میں ایران و پرتگال آمنے سامنے

ورلڈکپ فٹ بال 2018 کے گروپ بی کے تیسرے اور آخری میچ میں آج رات ایران اور پرتگال کے درمیان میچ ہوگا.

پرتگالی ٹیم کے ڈیفنڈر روبین دیاس نے آ بولا جریدے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے ہمیشہ مضبوط ارادے کے ساتھ اپنے حریفوں کا مقابلہ کیا ہے. انہوں نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو جیسے معروف فٹبالر کے ہوتے ہوئے ہمارے حوصلے بلند ہیں .

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے پرتگالی ہیڈکوچ کارلوس قوریز کا کہنا ہے کہ پرتگال کے خلاف میچ سب سے سنسنی خیز، حساس اور مشکل میچ ہوگا. کارلوس قوریز نے اس بات پر زور دیا کہ قومی کھلاڑیوں کو بڑا کام کرنا ہے. ہم نے ورلڈکپ کے لئے جنگ لڑی ہے اور ہماری ہی جد و جہد سے یہ سنہری موقع فراہم ہوا ہے

واضح رہے کہ آج پیر 25 جون کو2018 فٹ بال ورلڈکپ کے گروپ بی کے تیسرے اور آخری میچ میں ایران اور پرتگال کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

فٹ بال ورلڈکپ میں ایران کی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں ہسپانوی ٹٰیم کے مقابلے میں کامیابی سے ہم کنار نہ ہوسکی. تاہم ایران نے اپنے پہلے میچ میں مراکش کی ٹیم کو 0-1 سے شکست دی۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پرتگال، اسپین اور مراکش گروپ بی میں ہیں. درجہ بندی کے لحاظ سے مشکل ترین گروپ، گروپ بی ہے.

ٹیگس