Jun ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • ایرانی فٹ بال ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا:صدر مملکت حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 'حسن روحانی نے قومی فٹ بال ٹیم کے کھیلاڑیوں کو 2018 روس ورلڈکپ میں قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے قوم کے خواب کو پورا کرنے کے لئے بے مثال جد و جہد کی.

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ انہوں نے ہر دل عزیز ایرانی قوم کے خواب کو پورا کرنے کے لئے انتھک محنت کی اور اچھی کارکودگی کامظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیت اور خودانحصاری سے مثال قائم کردی اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا. ڈاکٹرحسن روحانی نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کو اپنے ان جوانوں پر فخر ہے.

روس میں عالمی کپ فٹبال مقابلوں کا سلسلہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے اور کل رات اسلامی جمہوریہ ایران اور پرتگال کی قومی فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم بد قسمتی سے ایران اگلے مرحلے میں کوالفیائی کرنے میں ناکام رہی.

پرتگال کی ٹیم نے پہلے ہاف کے آخری منٹ میں ایک گول کر کے برتری حاصل کی ۔ ایران کے گول کیپر نے دوسرے ہاف میں  پرتگال کے اسٹار رونالڈو  کی ایک پنالٹی کک کو بھی روک دیا ۔ دوسرے ہاف میں ایران نے بھی ایک  پنالٹی کے ذریعہ پرتگال کا گول برابر کردیا ۔

ایران کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود اگلے مرحلے میں نہیں پہنچ سکی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے عالمی کپ فٹبال مقابلے میں ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کی مانی ہوئی ٹیموں کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ روس کے 2018 فٹ بال ورلڈکپ کے گروپ بی کے آخری میچ ایران اور پرتگال کے درمیان مقابلہ ہوا جس کا نتیجہ 1-1سے برابر رہا. تاہم اس سے پہلے میچ میں ایران نے مراکش کو ایک گول سے ہرادیا تھا جبکہ اسپین کی ٹیم کے خلاف اعلی کارکردگی کے باوجود ایران ایک گول سے ہار گیا۔.

 

ٹیگس