صدر روحانی کی ایرانی پہلوانوں کی کامیابی پر مبارکباد
Jul ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے ایک پیغام میں کروشیا میں منعقدہ عالمی گریکو رومن کشتی کے مقابلوں میں قومی ٹیم کے نوجوان پہلوانوں کو عالمی چمپیئن بننے پر مبارکباد پیش کی.
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں عالمی فری اسٹائل اور گریکو رومن کشتی کے مقابلوں میں نوجوان پہلوانوں اور قومی ٹیم کے ارکان کی کارکردگی کو سراہا.انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس پرچم کو ایک بار پھر اونچا اور بلند کرنے پر پہلوانوں کا شکریہ ادا کیا.
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی گریکو رومن کشتی ٹیم کے نوجوان پہلوانوں نے کروشیا کے بین الاقوامی مقابلوں میں 22 سال بعد عالمی چیمپئن بننے کااعزاز حاصل کیا.ان مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں نے سونے کے دو، چاندی کے دو، اور اور کانسی کے دو تمغے حاصل کئے۔