ایشیا کپ کا بڑا اپ سیٹ، سری لنکا ایونٹ سے باہر
Sep ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
ایشیا کپ کرکٹ کے تیسرے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 91 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو 250 رنز کا ہدف دیا۔
افغانستان کی جانب سے دیے گئے 250 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ شروع ہوئی۔ تاہم اس کے ایک کے بعد ایک کھلاڑی آؤٹ ہوتے رہے اور پوری ٹیم 42 ویں اوور میں محض 158 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
افغان بالرز میں مجیب الرحمن، گلبدین نائب، محمد نبی اور راشد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ اس شکست کے بعد پانچ بار کی ایشین چیمپئن سری لنکن ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی جب کہ گروپ بی میں شامل افغانستان اور بنگلہ دیش اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔
اس سے قبل بنگلا دیش نے بھی سری لنکا کو 137 رنز سے شکست دی تھی۔