ایشیا کپ میں افغانستان اور ہندوستان کامیچ برابر
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان اور ہندوستان کے درمیان کھیلا گیا میچ برابر ہوگیا ہندوستانی ٹیم 253 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 252 پر آل آؤٹ ہوگئی۔
دبئی میں کھیلے گئے سپرفور مرحلے کے پانچویں میچ میں افغان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔ اوپنر محمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی، انہوں نے 116 گیندوں پر 124 رنز بنائے جس میں 11 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
محمد نبی نے 64رنز بنائے۔ افغانستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے۔
ہندوستان کی جانب سے جڈیجا نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، یادیو نے 2 جب کہ احمد، چاہار اور جداوو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہندوستانی بیٹنگ کا آغاز لوکیش راہول اور ریادو نے کیا۔ راہول نے 66 گیندوں پر 60 رنز بنائے جب کہ ریادو نے 57 رنز اسکور کیے۔ یوں ہندوستانی ٹیم 252 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جس کے بعد میچ برابر ہوگیا۔
افغان بالنگ سائیڈ میں آفتاب عالم، محمد نبی اور راشد خان نے دو دو وکٹیں جب کہ جاوید احمدی نے ایک وکٹ حاصل کی بقیہ کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔
ایشیا کپ میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ آج ابو ظہبی میں ہوگا جس میں جیتنے والی ٹیم ہندوستان کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔ اور فائنل کے بڑے معرکے میں جیتنے والی ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔