ایرانی ایتھلیٹس نے بیروت میراتھن جیت لی
Nov ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
ایران کے نوجوان ایتھلیٹس نے لبنانی دارالحکومت بیروت ہونے والی میراتھن ریس جیت لی ہے۔
بیروت میں ہونے والی سالانہ میراتھن میں ایران کے محمد جعفر مرادی اور حیدرعلوی نے بڑوں اور نوجوانوں کے ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
بڑوں کی کیٹیگری میں محمد جعفری مرادی نے ایک گھنٹے سات منٹ میں اکیس کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
بیروت میراتھن میں ایرانی کھلاڑی کہ یہ مسلسل دوسری فتح ہے۔
حیدر علوی نے بھی اٹھارہ سال سے کم عمرکے مقابلے کی ریس میں ایک گھنٹہ تیئیس منٹ میں اکیس کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور انہوں نے بھی دوسری بار یہ کامیابی حاصل کی ہے۔
بیروت میں ہونے والی سالانہ میراتھن ریس میں ایک سو دس ممالک سے اڑتالیس ہزارکھلاڑیوں نے حصہ لیا۔