اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بیروت میں نشست
لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی اور امریکی صیہونی بد امنی کی مذمت میں قومی، مذہبی اور سیاسی شخصیات کا اجتماع منعقد ہوا ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: العالم کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی اور واشنگٹن کی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور موساد کی طرف سے تہران کے خلاف مسلحانہ کارروائیوں کی مذمت میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس نشست میں لبنان کے سیاسی، مذہبی اور میڈیا گروہوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔نشست میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تل ابیب تہران کے خلاف وسیع پیمانے پر منفی میڈیا پروپیگنڈا پھیلا رہا ہے تاکہ موساد کے زرخرید گروہوں کے ذریعے پھیلائی گئی افراتفری کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔
نشست کے شرکاء نے یہ بھی کہا کہ ایران جس چیز کا سامنا کر رہا ہے اس کی وجہ استعماری منصوبوں کے خلاف مزاحمت ، امریکی تسلط کو مسترد کرنا اور مظلوموں کے لئے آواز اٹھانا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
لبنان کے مختلف سیاسی گروہوں نے ایرانی عوام کے خلاف تیار کی جانے والی تمام سازشوں کے مقابلے میں ان کی حمایت پر زور دیا ہے۔