Mar ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • بلغاریہ: کشتی عالمی مقابلے میں ایرانی پہلوانوں کی شاندار کارکردگی

ایران کی فری اسٹائل کشتی کی ٹیم نے بلغاریہ کے ڈینکلوف کپ کے عالمی مقابلے میں سونے کے دو اور کانسی کا ایک تمغہ حاصل کیا ہے۔

بلغاریہ کے ڈینکلوف کپ کشتی کے عالمی مقابلے میں مختلف وزن میں ایران کے چار پہلوانوں نے شرکت کی تھی-

چھیاسی کلو گرام کے وزن میں حسن یزدانی اور ایک سو پچیس کلوگرام کے وزن میں پرویز ہادی نے سونے کے تمغے حاصل کئے جبکہ رضا یزدانی نے ستانوے کلوگرام کے وزن کے کشتی کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا-

چھیاسی کلو گرام کے وزن میں ایران کے حسن یزدانی نے فائنل مقابلے میں بیلا روس کے پہلوان شعبان اف کو پانچ کے مقابلے میں چھے پوائنٹ سے شکست دی-

ستانوے کلو گرام کے وزن کے کشتی مقابلے میں رضا یزدانی نے روس کے پہلوان اوسیا نیکوف کو چار کے مقابلے میں آٹھ پوائنٹ سے شکست دی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ایک سو پچیس کلو گرام وزن کے کشتی مقابلے میں ایران کے پہلوان پرویز ہادی نے یوکرین کے پہلوان خوتسیانیوسکی کو چار کے مقابلے میں چھے پوائنٹ سے ہرایا اور سونے کا تمغہ حاصل کیا-

بلغاریہ کے شہر روسہ  میں فری اسٹائل کشتی کے یہ مقابلے اٹھائیس فروری سے تین مارچ تک ہوئے-

ٹیگس