May ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • ورلڈ کپ کرکٹ کی عالمی جنگ کا باقاعدہ آغاز

کرکٹ کی عالمی جنگ کا بگل بجتے ہی افتتاحی معرکے میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو چت کر لیا۔

ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز  کل جمعرات کو ہوا، افتتاحی میچ اوول گراونڈ لندن پرمیزبان ٹیم انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا ۔ کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے افتتاحی معرکے میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 104 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 311 رنز بنائے تھے۔

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے دوسرے روز آج پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے سفر کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ناٹنگھم میں میچ سے کررہی ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر2:30 بجے شروع ہوگا۔

 واضح رہے کہ پچ بیٹسمینوں کیلیے موزوں تاہم بولرز بھی لائن اینڈ لینتھ پر توجہ دیتے ہوئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

ٹیگس