Jun ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • لیور پول چیمپئنزلیگ کی فاتح

انگلش پریمیئر لیگ کی ٹیم لیور پول نے ٹوٹنم ہاٹسپور کو چیمپئنز لیگ کے فائنل میں دو صفر سے شکست دے کر ٹائٹل ریکارڈ چھٹی مرتبہ اپنے نام کر لیا۔

اسپین کے شہر میڈرڈ میں کھیلے گئے فائنل میں لیور پول نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور ابتدائی چند سیکنڈز کے اندر پنلٹی اسٹورک حاصل کر لیا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے محمد صلاح نے پہلا گول داغ دیا۔

لیور پول کی برتری  کو ختم کرنے اور  کھیل میں واپسی کے لئے ٹوٹنم نے  تابڑ توڑ حملے کئے مگر لیور پول کی دفاعی لائن انتہائی مضبوط ثابت ہوئی جس میں ان کے ڈیفنڈر وین ڈائک کا کھیل قابل ستائش تھا۔

کھیل کے آخری چند منٹوں میں لیور پول نے دوسرا اور آخری گول داغ کر ٹوٹنم کے ٹائٹل جیتنے کے خواب کو چکنا چور کر دیا۔

لیور پول کی جانب سے فیصلہ کن گول اوریگی نے کیا۔ ریفری کی جانب سے کھیل کے اختتام کی سیٹی بجتے ہی لیور پول کا تمام ڈگ آؤٹ میدان میں آ گیا اور میڈرڈ کا فٹ بال اسٹیڈیم سرخ جھنڈوں سے بھر گیا۔

ٹیگس