کرکٹ ورلڈ کپ میں آج ہندوستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے
کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں کل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی۔
ورلڈکپ کرکٹ میں آج ہندوستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہو گا۔ جبکہ اس سے قبل کل ٹاؤنٹن میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈکپ کے ایک اہم میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان سکف 41 رنز سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا کے 308 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 266 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، صرف 2 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری جو صفر پر پویلین لوٹ گئے، ابتدائی نقصان کے بعد امام الحق اور بابر اعظم ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا تاہم بابر اعظم 56 کے مجموعے پر چلتے بنے، انہوں نے 30 رنز بنائے جس میں 7 چوکے بھی شامل تھے۔
امام الحق اور محمد حفیظ کے درمیان 80 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی اور اس دوران امام الحق نے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 136 کے مجموعی اسکور پر 53 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے
، وہاب ریاض 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ سرفراز احمد 40 رنز پر رن آؤٹ گئے اور یوں پوری ٹیم 266 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کمنز نے 3، اسٹارک اور رچرڈسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں
اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے کیا۔ دونوں اوپنرز نے اننگز کا آغاز پر اعتماد اور جارحانہ انداز میں کیا اور 146 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔
ایرون فنچ نے 84 گیندوں پر 82 رنز بنائے تاہم محمد عامر کی گیند پر وہ محمد حفیظ کو کیچ دے بیٹھے، جب کہ اوپننگ کے لیے آنے والے ڈیوڈ وارنر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور سنچری اسکور کی، ڈیوڈ وارنر 107 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کا شکار بنے۔
محمد عامر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 آسٹریلین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس کی بدولت آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 307 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔