Jul ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • لندن اولمپک 2012 کا طلائی تمغہ ایرانی ریسلر کے نام

ایران کے ایک سو بیس کلو گرام کشتی کے کھلاڑی کمیل قاسمی نے ازبکستان کے کشتی کے کھلاڑی کے ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکام ہو جانے کے بعد دو ہزار بارہ کے لندن اولمپک کا گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کشتی کی عالمی یونین نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ممنوعہ دوا کا استعمال کرنے کی بنا پر ازبکستان کے پہلوان ارتر تائمازوف کا ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اس یونین نے اعلان کیا ہے کہ ازبکستان کے کشتی کے کھلاڑی ارتر تائمازوف نے لندن اولمپیک میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا اور گولڈ میڈل کی فہرست سے ان کا نام نکال کر اب ایران کے کمیل قاسمی کو گولڈ میڈلست قرار دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ازبکستان کے اس پہلوان کو ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکام ہو جانے کی بنا پر اولمپک دو ہزار آٹھ سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

ٹیگس