عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں ایران کے 9 تمغے
Aug ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
جارجیا میں منعقدہ عالمی گرینڈ پری فری اسٹائل اور گریکو رومن کشتی مقابلوں میں ایران کے پہلوانوں نے 9 تمغے حاصل کئے۔
ایرانی پہلوانوں حامد تاب اور پیمان بیابانی نے جارجیا میں منعقد ہونے والے عالمی گرینڈ پری مقابلوں میں سونے کے تمغے حاصل کئے۔ جبکہ ، محمد علی گرایی اورپیمان بیابانی نے چاندی کے تمغے جیتے۔
ایرانی پہلوانوں علی رضا سرلک، ابوالفضل حاجی پور، رضا افضلی ،شیرزاد بہشتی طلا، علیرضا نجاتی ، محمدجواد رضایی اورپژمان پشتام نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔
عالمی کشتی کے مقابلے جارجیا کے شہر تفلیس میں 8 اور 9 اگست کو منعقد ہوئے۔