ایران کی ٹیکوانڈو ٹیم کی ورلڈ کپ کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن
Aug ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
ایران کی ٹیکوانڈو ٹیم نے ورلڈ کپ کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ایرانی اوپن یونیورسٹی کی خواتین اور مردوں کی ٹیم نے 2019 ٹیکوانڈو ورلڈ کپ کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی.
ایرانی خواتین اور مردوں کی ٹیموں نے اتوار کے روز چین کے شہر ووشی میں منعقد ہونے والے 2019 ٹیکوانڈو ورلڈ کپ کے مقابلوں میں اپنے حریفوں آئیوری کوسٹ اور روس کو شکست دی.
ایرانی ٹیم فائنل مرحلے میں اپنے حریف چین کے خلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی.
2019 ٹیکوانڈو ورلڈ کپ مقابلوں کا جمعہ کے روز چین کے شہر ووشی میں آغاز کیا گیا جس میں 10 ممالک کے 97 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔