ایشیائی والی بال مقابلوں میں ایران نے دی چین کو شکست
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والی بال ٹیم نے دارالحکومت تہران میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں چین کے خلاف کھیلے جانے میچ میں 3- 0 نتیجے کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی والی بال ٹیم نے ایشیائی مقابلوں کے سلسلے میں کھیلے جانے والے ایک میچ میں چین کو شکست دی۔
اس مقابلے میں ایرانی کھلاڑیوں نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے تین مسلسل سیٹوں میں بالترتیب 23-25، 18-25 اور 17-25 پوائنٹ کےساتھ چین کو شکست دے دیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بیسیویں ایشیائی والی بال مقابلے 13 سے 21 ستمبر تک ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہو رہے ہیں۔
ایشیائی والی بال مقابلوں کی سب سے بہترین 8 ٹیمیں اولمپک کوالیفائر مقابلوں میں حصہ لے سکتی ہیں۔
اولمپک کوالیفائی مقابلوں کا انعقاد جنوری کے مہینے میں چین میں ہوگا ان مقابلوں کی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم ٹوکیو میں منعقدہ 2020 مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہے۔