کشتی اور ویٹ لفٹنگ میں ایرانی کھلاڑیوں کی کامیابی
ورلڈ ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں پہلی ایرانی خاتون نے شرکت کی جبکہ کشتی کے مقابلے میں ایرانی پہلوان نے کامیابی حاصل کی۔
ایرانی کھلاڑی امیر محمد یزدانی نے قزاقستان میں منعقدہ بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں 65 کلوگرام کے کیٹگری میں 15-2 کے نتیجے کے ساتھ ترکمانی حریف کو شکست دی۔ یزدانی اگلے مرحلے کے لیے کیوبا کے کھلاڑی کے خلاف میچ کھیلیں گے۔
عالمی فری اسٹائل مقابلے 19 سے 22 ستمبر تک قزاقستان کے شہر نورسلطان میں جاری رہیں گے۔
دوسری جانب ایرانی خاتون ویٹ لفٹر پوپک بسامی نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ کے مقابلوں میں 55 کلوگرام کے کیٹگری میں شرکت کی اس طرح ان مقابلوں میں حصہ لینے والی وہ پہلی ایرانی خاتون بن گئیں۔
تھائی لینڈ میں جاری عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ مقابلوں میں حصہ لینے والی پہلی ایرانی خاتون کھلاڑی نے 55 کلوگرام کے زمرے میں 158 وزن اٹھا کر چھٹی پوزیشن کو اپنے نام کرلی۔
عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ مقابلے کا 18 سے 27 ستمبر تک تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں منعقد کئے جائیں گے۔