Sep ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  •  عالمی کشتی مقابلوں میں ایران کیلئے طلائی تمغہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوانوں نے قزاقستان میں منعقدہ 2019 عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے کامیابیاں حاصل کیں۔

ایرانی پہلوان حسن یزدانی نے قزاقستان میں عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں اپنے ہندوستانی حریف کے زخمی ہونے کی وجہ سے طلائی تمغہ جیت لیا.

ہندوستان کے پہلوان اپنے پچھلے میچ میں بائیں ٹانگ اور آنکھ کے زخمی ہونے کی وجہ سے فائنل مرحلے میں ایرانی حریف کے ساتھ میچ نہیں کھیل سکا جس کی بنا پرایرانی پہلوان حسن یزدانی نے 86 کلوگرام کی کیٹگری میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا. جبکہ ایک اور ایرانی پہلوان بہنام احسان پور نے 61 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنے ازبک حریف کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔

اس کے علاوہ  ایرانی پہلوانوں علیرضا کریمی اور یونس امامی نے بالترتیب 92 اور 70 کلوگرام کی کیٹیگری میں ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے جیت لئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2019 عالمی فری اسٹائل کشتی کے مقابلے 19 سے 22 ستمبر تک قزاقستان کے شہر نور سلطان میں منعقد ہوئے۔

 

ٹیگس