ایران عالمی ساحلی والیبال کے مقابلوں کا میزبان
Jan ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
ایران میں عالمی ساحلی والیبال مقابلے منعقد ہوں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے ہرمزگان میں منعقد ہونے والے عالمی ساحلی والیبال مقابلوں میں اب تک دنیا کے 15 مختلف ممالک کی 33 ٹیموں کی شرکت یقینی ہوگئی ہے۔
ہرمزگان کی والیبال تنظیم کے سربراہ فریدون الہامی نے منگل کے روز کہا کہ عالمی ساحلی والیبال مقابلوں کا 3 سے 7 مارچ تک بندرعباس میں انعقاد کیا جائے گا۔
فریدون الہامی کا کہنا تھا کہ والیبال کے عالمی فیڈریشن کے مطابق ان مقابلوں میں اینٹری کی آخری تاریخ 2 فروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک چاپان، روس، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، چیک، ڈنمارک، فرانس، بیلاروس، بلجیم، اسلووینیا، تھائی لینڈ، ترکی اور اٹلی نے ان مقابلوں میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔