ایران گریکو رومن کشتی کا ایشیائی چمپین
Feb ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۴ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی گریکو رومن کشتی ٹیم نے ہندوستان میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں مجموعی طور پر 9 تمغے جیت کر ایشیائی چمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق 30 ویں ایشیایی گریکو رومن کشتی کے مقابلے 18 اور 19 فروری کو ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں شریک ایرانی پہلوانوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے 5 چاندی کا ایک اور کانسی کے 3 تمغے حاصل کئے اور مجموعی طور پر 190 پوائنٹس کیساتھ ایشیائی مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا۔ ان مقابلوں میں ازبکستان کی ٹیم نے 146 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور قزاقستان کی ٹیم نے 136 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔