دنیا کے مایہ ناز معذور ویٹ لفٹر انتقال کر گئے
کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے ایران کا مسلسل نام روشن کرنے والے معذور ویٹ لفٹر اور دنیا کے سب سے طاقتور معذور کھلاڑی سیامند رحمان انتقال کر گئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سپر ہیوی ویٹ لفٹر اور پیرا اولمپک کے سب سے طاقتور کھلاڑی اتوار کے روز اپنے ہی مکان میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
سیامند رحمان نے ریو پیرا اولمپک 2016 میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 310 کلوگرام کے وزن کو اٹھا کر ایک نئی تاریخ رقم کی تھی۔
سیامند رحمان نے لندن میں منعقدہ 2012 پیرا اولمپک اور ریو میں منعقدہ 2016 کے پیرا اولمپک مقابلوں میں بھی سونے کے تمغوں پر قبضہ جمایا تھا۔
اس کے علاوہ انہوں نے مختلف عالمی مقابلوں میں 6 تمغے جیتے جن میں پانچ سونے اور ایک چاندی کا تھا۔
انہوں نے ایشیایی مقابلوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف مقابلوں میں 3 سونے کے تمغے اپنے نام کئے۔
سیامند رحمان 1988ء میں ایران کے صوبے مغربی آذربائیجان کے شہر اشنویہ میں پیدا ہوئے اور 2009ء میں ایرانی معذور قومی پاورلفٹنگ ٹیم میں شامل کئے گئے۔