Mar ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • ایرانی کھلاڑی بھی کورونا کے متاثرین کی خدمت میں پیش پیش

ایران میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لئے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے مخیر حضرات کی طرح ایرانی فٹ بال کھلاڑیوں علی رضا جہان بخش، سید جلال حسینی اور علی کریمی بھی کورونا متاثرین کی خدمت میں پیش پیش ہیں اور علی رضا جہان بخش نےصوبے گیلان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اپنے آبائی شہر گیلان میں 500 ملین ریال کا عطیہ دیا۔

علی رضا جہاں بخش نے قزوین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے بھی مدد فراہم کی ہے۔

اس کے علاوہ سید جلال حسینی اور علی کریمی نے بھی صوبے گیلان میں کورونا وائرس کا شکار افراد کے علاج کے لئے طبی سہولیات اور حفظان صحت سے متعلق اشیاء بھیجی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی قوم امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے باوجود کورونا کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔

ٹیگس