Apr ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • ایرانی گول کیپر ایشیائی چیمپئن بن گئے

ایشین کنفیڈریشن (ای ایف سی) کی رائے شماری میں ایرانی گول کیپر علی رضا بیرانوند سب سے زیادہ ووٹ حاصل کتے ہوئے ورلڈ کپ کے ایشیائی چیمپئن بن گئے۔

ایشین کنفیڈریشن فٹبال نے یکم اپریل کو اپنی رپورٹ میں فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں ایشیاء کے 5 نامور کھلاڑیوں کے نام کا اعلان کیا۔

ایشین کنفیڈریشن کی رائے شماری میں ایرانی گول کیپر علی رضا بیرانوند نے 68 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلی جبکہ جاپان کے کھلاڑی کیسوکه هوندا نے 24 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسری اور سعودی عرب کے کھلاڑی سامی الجابر نے 6 فیصد ووٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ ایران کے مایہ ناز گول کیپرعلی رضا بیرانوند نے ورلڈ کپ کے مقابلے میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کریسٹیانو رونالڈو کی فلنٹی کک کو روک کر دنیا کو حیران کر دیا تھا۔

ٹیگس