Nov ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران کی فٹبال ٹیم کی کامیابی

ایران کی فٹبال ٹیم نے بوسنیا کی ٹیم کو دو گول سے شکست دے دی۔

بوسنیا کے دارالحکومت سرائے وو میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں ایران کی ٹیم میزبان ٹیم پر حاوی رہی اور اس نے دو گول کیے ۔

ایران کی جانب سے کاوہ رضائی اور مہدی قائدی نے ایک ایک گول کیا۔
میزبان ٹیم کے کھلاڑی کھیل کے دونوں ہاف میں شدید دباؤ کا شکار رہے اور ایران کے طاقتور دفاع کے باعث انہیں گول کرنے کا موقع نہ مل سکا۔
بوسنیا کی اسپورٹس ون نامی ویب سائٹ نے میچ کے بعد ایرانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بوسنیا کے کھلاڑی ایران کے خلاف ایک گول بھی نہ کر سکے۔

 

ٹیگس