ایرانی لڑکیوں کی عالمی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں شرکت
Dec ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران نے ہر فیلڈ میں ترقی کی ہے اور ایرانی عوام نے اسپورٹس میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔
ایرانی خواتین کی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی نائب سربراہ مریم منظی نے کہا ہے کہ ایرانی لڑکیوں کی جونیئر ٹیم پہلی بار عالمی ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں شرکت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی لڑکیوں کی ویٹ لفٹنگ ٹیم پہلی مرتبہ سعودی عرب میں ہونے والے عالمی جونیئر مقابلوں میں حصہ لے گی۔
واضح رہے کہ عالمی یوتھ ویٹ لفٹنگ کا ٹورنامنٹ 5 سے 18 مارچ تک سعودی عرب میں منعقد ہورہا ہے۔