تائی کوڈو مقابلوں میں ایرانی خواتین نے مزید تین تمغے حاصل کرلیے ان
ایران کی قومی تائی کوانڈو ٹیم کی خواتین کھلاڑیوں نے ترکی میں جاری انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے دوران مزید تین تمغے اپنے نام کر لیے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کی غزل سلطانی، ناہید کیانی ، کوثر اساسہ اور ملیکا میرحسنی نے دوسرے دن مقابلوں میں حصہ لیا۔ ترپن ، ستاون اور سڑسٹھ کلو گرام کے ان مقابلوں میں غزل سلطانی نے چاندی جبکہ ناہید کیانی اور ملیکا میر حسینی نے کانسی کے تمغہ حاصل کیے ۔ اس طرح ترکی میں جاری ٹورنامنٹ کے دوران ایرانی خواتین کے حاصل کردہ تمغوں کی تعداد چھے ہوگئی ہے۔
پہلے دن کے مقابلوں میں ایران کی زھرا پور اسماعیل نے سونے کا جبکہ پریسا جوادی اور یلدا ولی نژاد نے کانسی کے تمغے حاصل کیے تھے۔
آٹھواں انٹرنیشنل تائیوکوانڈر ٹورنامنٹ بدھ کو ترکی کے شہر استنبول میں شروع ہوا تھا اور جمعے کے روز ختم ہوگیا۔
اس ٹورنامنٹ میں ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کے پانچ سو پینتیس کھلاڑی شریک تھے۔