Mar ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • شوٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایران کا طلائی تمغہ

ایران کے جواد فروغی نے انٹرنیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ کے دوران سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

نئی دہلی میں جاری انٹرنیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ کے دوران، مردوں کے مقابلوں میں ایران کے جواد فروغی اپنے حریفوں کو شکست دے کر پہلے نمبر پر رہے۔ اس سے پہلے شوٹنگ کے اولمپک مقابلوں کے بھی کوالیفائی کرچکے ہیں۔
ایران کی قومی شوٹنگ ٹیم جموریہ آذربائیجان میں ہونے والے عالمی مقابلہ میں بھی حصہ لے گی۔
ایران رائفل شوٹنگ فیڈریشن نے جواد فروغی کو دہلی کے انٹرنیشنل شوٹنگ ایونٹ میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

 

 

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس