ایرانی فٹبال ٹیم پرسپولیس گروپ مقابلوں میں سر فہرست
ایرانی فٹبال ٹیم پرسپولیس نے ایشیائی لیگ کے مقابلوں میں ہندوستان گے گوا کلب کو شکست دے کر اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
ایشیائی لیگ مقابلوں کے تیسرے ہفتے میں، ایرانی ٹیم پرسپولیس منگل کی رات ہندوستان کے گوا کلب کے مقابلے میں اتری اوراس نے میزبان ٹیم کو دو ایک سے شکست دے دی ۔
یہ ایشیائی لیگ مقابلوں کے گروپ پانچ میں ایرانی ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی تھی۔
پرسپولیس نو پوائنٹ کے ساتھ اپنے گروپ میں سر فہرست ہے اور ایشیائی چمپیئن شب میں قدم رکھنے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔
ایشیائی لیگ مقابلوں کے تیسرے ہفتے کے دوسرے میچوں میں ، ایران کی خوزستان اسٹیل اور سعودی عرب کی النصر کے درمیان مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا، جبکہ ایران کی تبریز ٹریکٹر انڈسٹری اور عراقی فضائیہ کی ٹیم کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا۔
ایران کی فٹبال ٹیم استقلال ، جو گروپ تین میں سب سے اوپر ہے، آج رات قطر کی الدجیل کا مقابلہ کرے گی۔