May ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • ایرانی خواتین کی تیراندازی ٹیم کی عمدہ کارکرد گی

اسلامی جمہوریہ ایران دوسرے شعبوں کی طرح کھیل کے میدان میں بھی اہم پیشرفت کررہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین کی ٹیم نے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں ہونے والے تیراندازی کے مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔ ایرانی ٹیم امریکی اور فرانسیسی ٹیم کے خلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی اس لئے چوتھے نمبر پرآگئی۔

ایرانی خواتین کھلاڑیوں نے ہر چند کہ عمدہ پر فارمنس کا مظاہرہ کیا  تاہم کم ترین مارجن یعنی امریکی حریف سے 228-225 کے نتیجے سے شکست سے دوچار ہوئے۔

جبکہ درجہ بندی کے مرحلے میں بھی فرانسیسی حریف نے ایرانی ٹیم کو 229 – 221 نتیجے کے ساتھ شکست دی ۔

ٹیگس