رائفل شوٹنگ عالمی کپ، ایرانی وومن ٹیم کا سونے کا تمغہ
Jun ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
ایران کی وومن ٹیم نے کروایشیا میں جاری رائفل شوٹنگ کے عالمی مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔
کروایشیا میں جاری رائفل شوٹنگ کے عالمی مقابلوں کے فائنل میں ایران کی وومن ٹیم روس کے مقابلے میں اتری اور سونے کا تغمہ حاصل کیا۔
روس اور ہنگری کی ٹیمیں دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہیں۔
اس سے پہلے ایران کی مین ٹیم نے، اپنے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
رائفل شوٹنگ کے عالمی مقابلوں میں دنیا کے سینتالیس ملکوں کے پانچ سو بیس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مقابلے بائیس جون سے کروایشیا میں شروع ہوئے ہیں اور تین جولائی تک جاری رہیں گے۔