کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران دوسرے نمبر پر
Jul ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
ایران کی قومی کشتی ٹیم نے سونے اور چاندی کا ایک ایک جبکہ کانسی کے دو تمغے حاصل کر کے عالمی مقابلوں میں دوسرا مقام حاصل کر لیا ہے۔
ترکی میں قوت سماعت سے محروم افراد کے عالمی کشتی مقابلوں میں ایران کے پہلوانوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا۔ پہلے نمبر پر روس کی ٹیم رہی۔
قوت سماعت سے محروم افراد کے لئے کشتی عالمی چیپمئن شپ کے یہ مقابلے ہفتے کے روز ترکی میں شروع ہوئے ہیں جس میں نوجوانوں کی سطح کے لئے وزن کی چھے کیٹیگریز میں مقابلے ہو رہے ہیں۔ایران کی ٹیم نے مجموعی طور پر چار تمغے حاصل کئے جس میں سونے اور چاندی کا ایک ایک جبکہ کانسی کے دو تمغے شامل ہیں۔
کشتی چیمپیئن شب کے یہ عالمی مقابلے چھے جولائی تک جاری رہیں گے اور کل سے ان مقابلوں میں سن رسیدہ پہلوانوں کے مابین مقابلوں کا آغاز ہوگا۔