Jul ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران کا چھیاسٹھ رکنی دستہ، ٹوکیو اولمپک میں شرکت کرے گا

ایران کے وزیر کھیل اور امور جواناں نے ٹوکیو اولمپک کی تیاریوں کا جائزہ لینے کی غرض سے قومی تائیکوانڈو ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر کھیل و امور جواناں مسعود سلطانی فر نے امید ظاہر کی کہ ہماری ٹیم ٹوکیو المپک میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے ٹوکیو اولمپک کے لیے منتخب تائیکوانڈو ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ یہ ٹیم ملک کے لیے قابل فخر کارنامہ رقم کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ ٹوکیو اولمپک میں ایران کا چھیاسٹھ رکنی دستہ شرکت کرے گا جس کے لیے تمام سہولتیں اور وسائل مہیا کردیے گئے ہیں تاکہ ہماری اولمپک ٹیم بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے۔

ایرانی قومی تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر سید محمد پولادگر نے اس موقع پر کہا کہ دنیا میں تائیکوانڈو کے بہترین کھلاڑی ایشیا سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے تائیکوانڈو کھلاڑی پوری قوت اور جذبے کے ساتھ ٹوکیو اولمپک میں شریک ہوں گے۔

ٹیگس