ایرانی پہلوان بہترین ایشیائی پہلوانوں میں شامل
Dec ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
ناروے میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں طلائی تمغے حاصل کرنے والے دو ایرانی پہلوانوں کو بہترین ایشیا ریسلرز کا ٹائٹل دیا گیا ہے۔
ایران کے حسین یزادنی نے ناروے میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں طلائی تمغہ جبکہ ٹوکیو اولمپک میں چاندی کا تغمہ حاصل کیا تھا۔ ایران ہی کے محمدرضا گیرائی نے ٹوکیو اولمپک اور قرغیزستان میں ہونے والے گریکو رومن مقابلوں میں سونے کے تمغے حاصل کیے تھے۔
ایشین کشتی فیڈریشن نے ایران کے دونوں کھلاڑیوں کو ایشیا کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔
اس سے پہلے انٹرنیشنل کشتی فیڈریشن نے بھی اپنی جائزہ رپورٹ میں ایرانی پہلوانوں کو گریکو رومن میں بہترین کھلاڑی قرار دیا تھا۔