تائیکوانڈو کے بین الاقوامی مقابلوں میں ایران کیلئے سونے کے 4 تمغے
Mar ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
تائیکوانڈو فجر کپ کے پہلے دن کے مقابلوں میں ایرانی مرد کھلاڑیوں نے سونے کے چار تمغے اپنے نام کئے۔
فجر کپ کے نام سے تائیکوانڈو کے بین الاقوامی مقابلے ایشیا کے قدیم و مشہور آزاد بین الاقوامی مقابلے شمار ہوتے ہیں۔
تائیکوانڈو کے بتیسویں مقابلوں کا چوّن، ترسٹھ، چوہتّر اور ستّاسی کلو گرام کے مقابلوں سے آغاز ہوا اور ان مقابلوں میں ایرانی تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے سونے کے چار تمغے حاصل کئے۔
ان مقابلوں میں افغانستان، ازبکستان، ہندوستان، عراق، ایران، اردن، قزاقستان، عمان، پاکستان، تاجیکستان اور متحدہ عرب امارات نیز پناہ گزینوں کی ٹیم کے مجموعی طور پر ترانوے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
ان مقابلوں کے پہلے ہی دن ایرانی تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے سونے کے چار تمغے اپنے نام کئے۔